منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

26 مئی, 2025 14:21

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میکرو اکنامک استحکام کی طرف گامزن ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہی ہے، دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئےہیں۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونے سے شفافیت آئے گی، ٹیکس نظام اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

وزیر خزانہ نے کطاب میں کہا کہ حکومت طویل المدتی اصلاحات کیلئے پُرعزم ہے، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کو کم کر رہے ہیں، واشنگٹن، لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں میں معیشت بارے مثبت ردعمل آیا، پنشن اصلاحات پر بھی کام کررہے ہیں، قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس جمع کرانے کا عمل آسان بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اصلاحات کررہے ہیں۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔