وزارت خزانہ سے ماہانہ اکنامک اینڈ آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری

Ministry of Finance releases monthly economic and outlook update report
اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کو فچ ریٹنگ نے اپ گریڈ کر دیا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ میں 1.9 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا جبکہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی، اسی طرح رواں مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آوٹ لک میں وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ جون میں مہنگائی ممکنہ طور پر بڑھ کر 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، رواں ماہ مہنگائی 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی تا اپریل ترسیلات زر 30.9 فیصد اضافے سے 31 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں، جبکہ برآمدات میں 10 ماہ میں 6.8 فیصد کا اضافہ ہوا، تاہم درآمدات 11.8 فیصد بڑھ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق اسی مدت میں برآمدات 27 ارب27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ جولائی 2024 تا اپریل 2025 ردرآمدات48 ارب62 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.