منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

115 فیصد اضافے کے ساتھ غیر ملکی کمپنیوں کو 10 ماہ میں 1.8 ارب ڈالر کا منافع منتقل

02 جون, 2025 16:49

اسلام آباد:پاکستان میں اقتصادی پالیسیوں اور سازگار ماحول کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کو منافع کی واپسی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

اب تک کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں غیر ملکی کمپنیوں کو 1.8 ارب ڈالر کی رقم منافع کی مد میں منتقل کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 115 فیصد زیادہ ہے۔

 

ماہرین اقتصادیات کے مطابق یہ اضافہ آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب عملدرآمد، مالی اصلاحات اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

 

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) نے سرمایہ کاروں کے لیے سہولتوں میں بہتری، تیز اجازت نامے اور پالیسی تسلسل کو یقینی بنا کر اس رجحان کو فروغ دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ منافع کی منتقلی میں حائل رکاوٹوں کو کم کر کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا گیا ہے، جس سے ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہوں گی۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔