2025-26کے بجٹ میں صوبوں کے ترقیاتی پروگرام میں بڑے پیمانے پر ردو بدل

Major changes in the development program of the provinces in the 2025-26 budget
2025-26کے بجٹ میں صوبوں کے ترقیاتی پروگرام میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل نے صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 423 ارب روپے کا اضافہ کر دیا، سالانہ منصوبہ بندی کی رابطہ کمیٹی نے صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 2795 ارب روپے کی سفارش کی تھی جس کےبعد قومی اقتصادی کونسل نے صوبوں کا ترقیاتی بجٹ بڑھا کر 3218 ارب روپے کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 4224 ارب روپے ہو گیا ہے وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق صوبوں کا ترقیاتی بجٹ ان کی ڈیمانڈ پر بڑھایا یا کم کیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں 177 ارب روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 1188 ارب سے بڑھا کر 1205 ارب روپے کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس تبدیلی کے بعد پنجاب کا ترقیاتی بجٹ وفاق سے بھی زیادہ ہوگیا۔
وفاقی پی ایس ڈی پی کا حجم 1000 ارب روپے ہے ، سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں 78 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے سندھ کا ترقیاتی بجٹ 887 ارب سے بڑھا کر 965 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخواکے ترقیاتی بجٹ میں 22 ارب روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ خیبر پختونخواکا بجٹ 440 ارب سے کم کر کے 418 ارب روپے کر دیا گیا۔
بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ 280 ارب روپے کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق سرکاری ملکیتی اداروں کا بجٹ 288 ارب سے بڑھا کر 350 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.