منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بڑی خبر، بجلی فی یونٹ میں کمی

05 جون, 2025 17:05

کراچی: کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی کردی گئی جبکہ بجلی کی قیمت میں 2 روپے99 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے علاوہ باقی ملک کیلئے بجلی 93 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی، بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کے الیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف جون کے بلوں میں ملے گا، کے الیکٹرک کیلئے بجلی مارچ 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔

خیال رہے کہ باقی ملک کیلئے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔