پاکستان میں شعبہ وار براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری

پاکستان میں شعبہ وار براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کے باعث مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ ملنے لگا۔
توانائی کے شعبے بالخصوص کوئلے کی صنعت میں سرمایہ کاری میں 71فیصد کا شاندار اضافہ ہوگیا جبکہ کیمیکل سیکٹر کی سرمایہ کاری کو فروغ ، 666 فیصد کی قابل ذکر بڑھ تری مل گئی۔
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے تیل و گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کے رجحان میں قابلِ ذکر اضافہ ہوا جبکہ ربڑ کی مصنوعات میں 163 فیصد جبکہ سماجی خدمات میں416 فیصد تک غیر معمولی سرمایہ کاری ہوئی۔
گھریلو اشیاء کی صنعت میں 1549فیصد سرمایہ کاری، جدید الیکٹرانکس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ تعمیرات اور سیمنٹ کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری مستحکم، انفراسٹرکچر منصوبوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.