حکومت نے گیس صارفین کے فکس چارجز میں اضافہ کردیا

سوئی سدرن گیس کی سردیوں سے قبل ہی صارفین نے گیزر فیس کی وصولی شروع (فوٹو: فائل)
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ترجمان اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، گھریلو صارفین کیلئے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کے فکسڈ چارجز 400 سےبڑھا کر 600 روپے جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے کردیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ گیس کھپت 15مکعب میٹر سے زائد ہونےکی صورت میں فکسڈ چارجز ایک ہزارروپے اضافے سے 3 ہزار روپے کردیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق روٹی تندور، کمرشل، جنرل انڈسٹری، سی این جی سیکٹر، سیمنٹ اور کھاد کے شعبے کیلئے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔
اوگرا ترجمان نے بتایا کہ بلک صارفین، پاور سیکٹر اورانڈسٹری کے لیےگیس کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں جبکہ گیس کے گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ ہوگا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاور پلانٹس کے لیےگیس 16.66فیصد منہگی کی گئی ہے۔ بجلی کارخانوں کے لیےگیس کی قیمت 175روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد 1225روپےفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
جنرل اندسٹری کے لیےگیس کی قیمت 150روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد 2300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیےگیس قیمت 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement