جمعرات، 18-ستمبر،2025
جمعرات 1447/03/26هـ (18-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیے

10 جولائی, 2025 20:09

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری رقوم کی وصولی سے اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک ارب 77 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک نے بیان میں بتایا کہ 4 جولائی تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوا جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 16 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔