جمعرات، 18-ستمبر،2025
جمعرات 1447/03/26هـ (18-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ

11 جولائی, 2025 16:30

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 95 فیصد بڑھ گئی اور ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح منفی 1 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ میں یہ بتایا گیا ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء ضروریہ مہنگی،صرف 6 کی قیمتیں کم ہوئیں گزشتہ ہفتے کے دوران چکن فی کلو 78 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا، مرغی کی فی کلو قیمت 346.34 روپے سے بڑھ کر 424.66 روپے ہو گئی۔

اسی طرح ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 10 روپے 56 پیسے مہنگے ہوئے، پیاز کی فی کلو قیمت 3 روپے 34 پیسے ،لہسن فی کلو 8 روپے 44 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا، چینی کی فی کلو اوسطاً قیمت 184 سے بڑھ کر 188 روپے 44 پیسے تک پہنچ گئی جب کہ گڑ،انڈے،تازہ دودھ،دہی،دال ماش اور کیلے بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 82 روپے 98 پیسے سستا ہوا، دال مونگ فی کلو 1 روپے 65 پیسے اورگندم کا آٹا،ڈالڈا گھی اور آئل بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، علاوہ ازیں بریڈ،بیف،مٹن،نمک،چائے کی پتی سمیت 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔