اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا

اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری (فوٹو: فائل)
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولٹری اتھارٹی (اوگرا) نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے جولائی کیلئے قیمت میں 1.72 فیصد سے 2.68 فیصد تک کمی کر دی گئی جبکہ سوئی نادرن کیلئے نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقرر کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جون میں سوئی نادرن کیلئے قیمت 11.78 ڈالر فی ایم بی بی یو ٹی مقرر تھی جبکہ سوئی سدرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 0.29 سینٹ کی کمی ہوئی۔
مزید بتایا گیا کہ سوئی سدرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمت 10.57 ڈالر مقرر کی گئی جبکہ سوئی سدرن کیلئے جون میں فی ایم بی بی ٹی یو قیمت 10.86 ڈالر تھی۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement