جمعرات، 18-ستمبر،2025
جمعرات 1447/03/26هـ (18-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

توانائی ڈویژن کا 200 یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر نظرثانی کا عندیہ

22 جولائی, 2025 22:21

توانائی ڈویژن کے حکام نے بجلی کے 200 یونٹ خرچ ہونے کے بعد 6 مہینے تک زیادہ بل آنے کے معاملے پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، جس میں توانائی ڈویژن کے حکام بھی شریک ہوئے، چیئرمین نے کہا کہ اگر کسی کا 200 یونٹ خرچ ہو جائے تو 6 مہینے تک زیادہ بل آتا ہے۔

توانائی ڈویژن کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ 200 یونٹ والے صارفین 11 ملین سے بڑھ کر 18 ملین تک پہنچ چکے ہیں، اس کا طویل مدتی حل یہ ہے کہ 2027 تک 200 یونٹ والے معاملے سے نکل جائیں۔

توانائی ڈویژن کے حکام کا کہنا تھا کہ اگر 250 یونٹ حد مقرر کردیں تو اور سبسڈی دینی ہوگی، 6 مہینے تک زیادہ بل آنے والے معاملے پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔

رکن پی اے سی شازیہ مری نے کہا کہ حلقے میں 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ دیکھ کر آئی ہوں ، اگر اقدامات ہورہے ہیں تو حالات بہتر کیوں نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سولر پینل پر جا رہے ہیں تو حکومت18 فیصد ٹیکس لگا دیتی ہے، پیپلز پارٹی کے احتجاج پر سولر ٹیکس کم کیا گیا۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس گیس کے بڑے ذخائر ہیں لیکن آپ اس پر نہیں جا رہے، تھر کول کا معاہدہ بھی سالوں تک نہیں کر سکے، ایک مافیا ہے جو یہ کام نہیں کرنا چاہتا۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔