جمعرات، 18-ستمبر،2025
جمعرات 1447/03/26هـ (18-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر

07 اگست, 2025 18:52

اسلام آباد: نیشنل ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1.89 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.89 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی جبکہ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق کمی اپریل تا جون 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں منظورکی گئی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اگست تا اکتوبر 2025 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا، بجلی صارفین کو کمی کا 55 ارب87 کروڑ40لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا، بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔
خیال رہے کہ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 4 اگست کوسماعت کی تھی۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔