پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمت کیا ہے؟
اسلام آباد: یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 3.31 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، پیٹرول 61 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1.57 روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2.61 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی پیٹرولیم کی جانب سے مصنوعات کی قیمتوں کی ورکنگ تیار کرلی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اوگرا اپنی ورکنگ سمری آج حکومت کو ارسال کریگا، وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری دینگے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں اعلان آج رات یکم ستمبر کو کرے گی۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement