ڈیزل کی قیمت میں 3روپے کم، پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے 15 روز کیلئے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ڈیزل 3 روپے سستا پٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 1 روپیہ 46 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ لائیٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا۔ وفاقی وزارت خزانہ نے نوٹی فیکشن جاری کر دیا جس کا اطلاق یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک ہو گا۔
خیال رہے کہ قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 3.31 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، پیٹرول 61 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1.57 روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement