منگل، 30-ستمبر،2025
منگل 1447/04/08هـ (30-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

وفاقی وزیر پٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

29 ستمبر, 2025 17:06

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ایک سال میں تیل اور گیس کی 5 نئی دریافتیں ہائیڈرو کاربن کے وسیع ذخائر کا ثبوت ہیں۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے او جی ڈی سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، علی پرویز ملک نے پیٹرولیم سیکٹر میں اصلاحات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا، انتظامیہ نے کمپنی کی آپریشنل سرگرمیوں اور اسٹریٹجک پروڈکشن آپٹیمائزیشن پلان پر جامع بریفنگ دی۔

ایم ڈی او جی ڈی سی نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک دوران بریفنگ بتایا کہ اصلاحات کے لیے حکومتی سنجیدگی خوش آئند اور واضح سمت فراہم کرتی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ او جی ڈی سی  نے ایک سال میں تیل اور گیس کی پانچ نئی دریافت کی ہیں، یہ  دریافتیں  پاکستان میں ہائیڈرو کاربن کے وسیع ذخائر کا ثبوت ہیں۔

مقامی ذرائع سے پیداوار انرجی سیکٹر کے لیے مستقبل کا راستہ ہے۔ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیاں اس مقامی پیداوار کیلئے بہترین کام کر رہی ہیں۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔