آئی ایم ایف کا گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے اثاثے ظاہر کرنے پر زور

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا
آئی ایم ایف کا گریڈ 17 سے 22 تک افسران کے اثاثے ظاہر کرنے پر زور دیا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے غلط بیانی پر بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ فوری جاری کرنے پر زور دیا گیا ہے جبکہ وزارت خزانہ نے جلد از جلد رپورٹ جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق رپورٹ کے بارے میں طریقہ کار ایف بی آر اور متعلقہ اتھارٹیز کی مشاورت سے طے ہوگا، جائزہ مشن کی عدلیہ میں شفافیت اور کارکردگی مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے پر زوز ہے جبکہ حکومتی اداروں کے قوانین میں ترامیم جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں کی استعداد کار اور سروس ڈلیوری میں بہتری پر بھی گفتگو ہوئی۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement