پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

ڈیفالٹ رسک؛ پاکستان دنیا بھر میں دوسرا سب سے زیادہ بہتر ملک قرار

05 اکتوبر, 2025 16:59

عالمی جریدہ نے پاکستان کا ڈیفالٹ رسک نمایاں کمی کے ساتھ دنیا بھر میں دوسرا سب سے زیادہ بہتر ملک قرار دے دیا۔

عالمی جریدہ بلوم برگ نے رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ 15 ماہ میں ڈیفالٹ رسک میں ریکارڈ کمی کی، جون 2024 سے ستمبر 2025 تک ڈیفالٹ رسک 2,200 بیسس پوائنٹس کم ہوا۔

جریدے کے مطابق عالمی ابھرتی معیشتوں میں ڈیفالٹ رسک میں بہتری کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا نمبر ہے جبکہ ترکیہ پہلے، پاکستان دوسرے، جنوبی افریقہ اور ایل سلواڈور پیچھے رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق مصر، نائیجیریا اور ارجنٹینا کے ڈیفالٹ رسک میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈیفالٹ رسک میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔

معاشی استحکام، اصلاحات اور بر وقت قرض ادائیگی نے اعتماد مضبوط کیا، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے مثبت اقدامات سے ملک کی کریڈٹ ساکھ بہتر ہوئی۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔