کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی

بجلی کی قیمتوں میں کل بڑی کمی متوقع
اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی۔
خیال رہے کہ سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.