بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

وفاقی وزیر غذائی تحفظ کا عالمی یومِ خوراک کے موقع پر اہم پیغام

15 اکتوبر, 2025 21:12

اسلام آباد: وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے عالمی یومِ خوراک کے موقع پر پیغام جاری کیا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پیغام میں کہا کہ خوراک زندگی، عزتِ نفس اور ترقی کی بنیاد ہے، بہتر خوراک اور بہتر مستقبل کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی، پانی کی کمی اور فصلوں کے نقصانات بڑے چیلنجز ہیں، غذائی تحفظ کے لیے اختراع، اتحاد اور پختہ عزم ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ جدید ٹیکنالوجی سے کسانوں کو با اختیار بنا رہی ہے، موسمیاتی لحاظ سے موافق اور پائیدار زراعت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

پانی کے مؤثر استعمال اور بیجوں کے معیار میں بہتری اولین ترجیح ہے، غذائی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔