جمعرات، 16-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

15 اکتوبر, 2025 23:09

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان کے وزرا اورگوررنرز بھی  شریک ہوئے جبکہ وزیرخزانہ نے شرکا کو پاکستان کے معاشی استحکام کے حصول کی کامیاب کوششوں سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیرخزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے پراطمینان کا اظہار کیا جبکہ وزیر خزانہ کا ٹیکسوں، توانائی اور ریاستی ملکیتی اداروں اورنجکاری میں اصلاحات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔