ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

ستمبر 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ ڈالرز سرپلس ہوگیا، اسٹیٹ بینک

20 اکتوبر, 2025 18:08

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ستمبر 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ ڈالرز سرپلس ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ستمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز خسارے میں تھا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 59 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اگست2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا ستمبر 2024کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 50 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھا۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔