چیئرمین اوگرا کا آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مسائل پر ہنگامی اجلاس طلب
اسلام آباد: چیئرمین اوگرا نے آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مسائل پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا وفد اسلام آباد میں چیئرمین اوگرا سے کل اہم ملاقات کرے گا۔
آئل ٹینکرز کانٹریکٹر ایسوسی ایشن صدر عابد اللہ آفریدی وفد کی سربراہی کریں گے، انہوں نے کہا کہ کمرشل لوڈنگ ہورہی ہے جو اوگرا قوانین کی خلاف ورزی ہے، اگر ہمارا مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











