حکومت کا تعلیمی اداروں میں 5 روزہ تعطیلات کا اعلان

سندھ کے اسکولوں میں بڑی پابندی ختم
ملک میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے شدید سیلابی الرٹ کے پیشِ نظر تمام تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو 19 سے 23 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس اقدام کا مقصد طلبا اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
دوسری جانب مری میں مسلسل اور شدید بارشوں کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں، ضلعی تعلیمی اتھارٹی کے سی ای او کے مطابق علاقے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 19 اگست منگل اور 20 اگست بدھ کو بند رہیں گے۔
شدید بارشوں کے نتیجے میں مری اور اس کے گردونواح کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے جبکہ کہوٹہ جی پی او چوک اور مال روڈ سمیت کئی مقامات پر پانی جمع ہو جانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ خوشاب میں بھی طوفانی بارش کے بعد سیلابی پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک سرکاری اسکول کی دیواریں اور چھتیں گر گئیں۔ واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اسکول میں فوری طور پر چھٹی کا اعلان کر دیا۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 21 اگست تک شدید بارشیں متوقع ہیں، جن کی شدت معمول سے 50 فیصد زیادہ ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی علاقہ جات اور پوٹھوہار کے علاقے خاص طور پر متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور اٹک میں کلاؤڈ برسٹ کے خطرات موجود ہیں۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











