اسکولوں میں یکم ستمبر سے مزید چھٹیاں؛ طلباء اور اساتذہ کیلئے اہم خبر
Extended School Holidays from September 1: Important News for Students and Teachers
یکم ستمبر سے صوبہ پنجاب میں تمام اسکول کھلنے تھے تاہم حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر اسکولوں کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع پر غور کیا جا رہا ہے۔
پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی حفاظت اور تعلیمی اداروں کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹیوں میں ممکنہ توسیع کا فیصلہ آج متوقع ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے عارضی اساتذہ کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے ان کے کنٹریکٹس میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق یہ توسیع پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں تعینات اساتذہ کے لیے ہوگی۔ اس کے علاوہ اسکولوں میں میٹرک اور ٹیکنالوجسٹ ٹیچرز کی بھرتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صوبے بھر میں 12 ہزار اساتذہ کو ابتدائی طور پر تین ماہ کے لیے کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا تھا، جنہیں ایس ٹی آئی (School Teacher Interns) کے طور پر رکھا گیا تھا۔ اب ان کے معاہدے میں توسیع کا اعلان ان کے لیے روزگار کے تسلسل کا باعث بنے گا۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











