ہفتہ، 25-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/05/03هـ (25-10-2025م)

ایف اے، ایف ایس سی کے نتائج کا اعلان

30 اگست, 2025 13:42

ایبٹ آباد بورڈ نے ایف اے،ایف ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد نے ایف اے اور ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ایک بار پھر طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔

نتائج کے مطابق منائل خان نے 1173 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ طوبیٰ خان نے 1168 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔

لڑکوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریان خان نے 1162 نمبر حاصل کر کے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔