طلبا کے لیے بڑی خبر؛ تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اعلان

Big news for students: Important announcement regarding educational institutions
پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام پر صوبے بھر میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ شیڈول تمام سرکاری اسکولوں پر لاگو ہوگا اور 15 اکتوبر 2025 تک نافذ العمل رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جب کہ جمعہ کے روز اسکول 12:00 بجے بند کر دیے جائیں گے۔
ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ جمعہ کو یہ شفٹ دوپہر 12:00 بجے ختم ہو جائے گی۔ دوسری شفٹ کا آغاز دوپہر 1:00 بجے ہوگا، جو پیر سے جمعرات شام 5:30 بجے تک چلے گی، جبکہ جمعہ کو یہ شفٹ دوپہر 2:30 سے شام 5:30 بجے تک جاری رہے گی۔
نظرثانی شدہ شیڈول موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ تعطیلات کے بعد تعلیمی عمل کو خوش اسلوبی سے بحال کیا جا سکے۔ محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی تعلیمی اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب پنجاب کا ایک بڑا حصہ ان دنوں شدید سیلابی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، جس کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب کے باعث بعض شہروں میں اسکول عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں، جہاں تعلیمی سلسلہ دوبارہ بحال ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement