ہفتہ، 25-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/05/03هـ (25-10-2025م)

آج سے 5 ستمبر تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ؛ نوٹیفیکیشن جاری

01 ستمبر, 2025 10:56

پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف شہروں کے سیلاب زدہ علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 45 اسکولز کے علاوہ تمام اسکولوں میں یکم ستمبر سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

 فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ اور ضلع جھنگ میں سیلابی صورتِ حال کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام اسکول 5 ستمبر تک بند رہیں گے، جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ اور پیر محل میں اسکول غیرمعینہ مدت تک بند ہیں۔

اس کے علاوہ ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظردریائی پٹی اور قریبی علاقوں میں قائم 25 اسکول بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق اسکول 1 ستمبر سے 5 ستمبر تک بند رہیں گے، 22 دیہات میں سیلاب کا شدید خطرہ ہے جہاں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے، دریا کے قریبی آبادیوں سے انخلاء کا عمل جاری ہے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔