جمعہ، 26-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

شدید طوفانی بارشیں؛ 13 ستمبر تک تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

10 ستمبر, 2025 11:58

سرگودھا – تحصیل کوٹ مومن میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر اسکولوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں کے تمام تعلیمی ادارے 13 ستمبر تک بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے بتایا کہ یہ فیصلہ سیلابی ایمرجنسی اور جاری بحالی کے کاموں کے باعث کیا گیا ہے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کی جان و مال کو محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ 41 سیلاب متاثرہ دیہات میں نجی تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے، جبکہ دیگر غیر متاثرہ علاقوں میں تدریسی سرگرمیاں بتدریج بحال کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ کوٹ مومن کے غیر متاثرہ علاقوں میں 157 اسکول اور کالج آج سے کھول دیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کی تعلیم میں مزید رکاوٹ نہ آئے۔

انتظامیہ کے مطابق متاثرہ اسکولوں کی عمارتوں اور سہولیات کی مرمت پر کام جاری ہے، تاکہ طلبہ کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ بحالی کے عمل میں تعاون کریں تاکہ بچے جلد اپنی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکیں۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔