جمعہ، 26-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

23 سے 27 ستمبر تک سندھ بھر کے سرکاری اسکولز مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان

18 ستمبر, 2025 15:55

سندھ ایمپلائز الائنس نے اعلان کیا ہے کہ 23 سے 27 ستمبر تک صوبے بھر کے سرکاری اسکولز، کالجز اور دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے۔

یہ فیصلہ حکومت سندھ کے مبینہ غیر جمہوری رویے اور ملازمین کے دیرینہ مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا گیا ہے۔ اتحاد کی قیادت کا کہنا ہے کہ احتجاجی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک سرکاری ملازمین کے بنیادی حقوق کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔

ورکرز کنونشن کے دوران اسکولوں اور کالجز کے اساتذہ سمیت دیگر سرکاری عملے نے بھی احتجاجی مہم میں شامل ہونے کا اعلان کیا، جبکہ 6 اکتوبر کو بلاول ہاؤس کے سامنے دھرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ملازمین نے واضح کیا ہے کہ یہ ہڑتال صرف پانچ دن تک محدود نہیں رہے گی بلکہ مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت تک بھی جاری رہ سکتی ہے۔

اس فیصلے سے صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ کراچی سے کشمور تک طلبہ اور والدین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ملازمین کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے پُرامن مگر مؤثر احتجاج پر مجبور ہیں۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔