تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا

Educational Boards Announce Intermediate Examination Results
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
راولپنڈی بورڈ میں اوورآل پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی طالبہ اریج شفقت حیات نے 1148 نمبر حاصل کرکے اپنے نام کی۔ اسی کالج کی طالبہ عائشہ مشتاق نے 1139 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ تیسری پوزیشن 1138 نمبروں کے ساتھ رائل کالج آف سائنسز گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ نے حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز کو آج فاطمہ جناح یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب کے دوران انعامات سے نوازا جائے گا۔
لاہور کے طلبہ اپنا رزلٹ چیک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
فیصل آباد بورڈ نے بھی نتائج جاری کر دیے، جہاں نجی کالج کے محمد زین نے 1163 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ محمد محمود احمد خان نے 1161 نمبر لے کر دوسری، جبکہ محمد نعمان مجید نے 1160 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فیصل آباد بورڈ حکام کے مطابق اس مرتبہ مجموعی ٹاپ پوزیشنز میں کوئی بھی طالبہ شامل نہیں ہوسکی، تاہم مختلف گروپس میں طالبات کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی۔
فیصل آباد کے طلبہ اپنا رزلٹ یہاں چیک کریں
سرگودھا بورڈ کے نتائج کے مطابق ہما عابد نے 1146 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایلاف سرور اور عدن علی نے 1144 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ تیسری پوزیشن 1143 نمبروں کے ساتھ عائشہ ضیاء نے حاصل کی۔
ساہیوال بورڈ نے بھی انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان کے نتائج جاری کر دیے، جس میں مجموعی طور پر 25 ہزار 460 امیدوار کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 58.88 فیصد رہا۔ بورڈ کی پہلی پوزیشن 1152 نمبروں کے ساتھ عیشا شفیق نے حاصل کی، عثمان محمود نے 1151 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن، جبکہ زنیرا طارق نے 1150 نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement