جمعہ، 26-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

طلبا کی موجیں ختم؛ بڑی پابندی عائد

18 ستمبر, 2025 11:07

پنجاب میں تمام اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

پنجاب اسمبلی نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ یہ قرارداد حکومتی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس میں اس اہم مسئلے پر فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ موجودہ دور میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کے بے جا استعمال سے بچوں کی ذہنی نشوونما، تعلیم اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، جس کے باعث یہ ایک سنجیدہ سماجی مسئلہ بن چکا ہے۔

ایوان میں پیش کی گئی قرارداد میں تجویز دی گئی کہ پہلے مرحلے میں تمام اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے، بعد ازاں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے تاکہ بچوں کو اس منفی اثر سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔