پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

مفت لیپ ٹاپ اسکیم؛ طلبا کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

29 ستمبر, 2025 15:31

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے نئے مرحلے کے حوالے سے طلبہ کے لیے اہم اعلان کیا گیا ہے جس میں پہلی بار ٹیکنیکل اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس کے طلبہ کو بھی اس اسکیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

حکومت نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت اس اسکیم کا نیا دور شروع کیا ہے جس کا مقصد طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا اور ملک میں ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنا ہے۔ نئے اقدامات کے تحت اسکیم میں شفافیت اور سہولت کو بڑھایا گیا ہے جبکہ تقسیم کا کوٹہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

اہلیت کے لیے طلبہ کا کسی بھی ایچ ای سی سے منظور شدہ سرکاری جامعہ، کالج یا ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم ہونا ضروری ہے۔ درخواست گزار کے پاس درست شناختی کارڈ یا بی فارم ہونا لازمی ہے اور تعلیمی ریکارڈ بھی بہتر ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ، وہ طلبہ جو پہلے سے اس اسکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں دوبارہ درخواست کے اہل نہیں ہوں گے۔ درخواستیں صرف آن لائن پورٹل پر جمع کی جائیں گی جہاں طلبہ اپنی درخواست کی صورتحال ریئل ٹائم میں دیکھ سکیں گے اور میرٹ لسٹ بھی آن لائن جاری کی جائے گی۔ درخواست کے مختلف مراحل میں چار اسٹیٹس شامل ہوں گے: Submitted، Under Review، Approved اور Rejected۔

لیپ ٹاپ کی تقسیم ستمبر سے دسمبر 2025 تک کی جائے گی، کامیاب امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا، اس لیے درست رابطہ نمبر اور ای میل فراہم کرنا نہایت ضروری ہے۔ حکام نے طلبہ کو اپنی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور پورٹل پر اسٹیٹس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی ہدایت دی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی غلطی یا نااہلی سے بچا جا سکے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔