اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم؟ وزیرتعلیم کا اہم بیان سامنے آگیا
Weekend holidays in schools ended? The Minister of Education's important statement has emerged.
پنجاب حکومت نے موسم سرما کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔ یہ شیڈول 20 اکتوبر 2025 سے لاگو ہوگا اور مارچ 2026 تک برقرار رہے گا۔
محکمہ تعلیم نے بتایا ہے کہ نیا شیڈول حتمی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بھیج دیا گیا ہے۔ ان کی منظوری کے بعد سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیلائی گئی کہ صوبائی حکومت ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ لیکن وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ ہفتہ وار تعطیل برقرار رہے گی اور اسکول ہر ہفتے کے روز بند ہی رہیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سردیوں کے دوران اسکولوں کے اوقات میں معمولی تبدیلی کی جائے گی تاکہ طلبہ ٹھنڈ سے محفوظ رہ سکیں۔ اس کے علاوہ، نئے شیڈول کا مقصد بچوں کی صحت اور تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











