ہفتہ، 25-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/05/03هـ (25-10-2025م)

طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری! مفت لیپ ٹاپ کب سے ملنا شروع ہونگے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

22 اکتوبر, 2025 16:16

پاکستانی وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر کے طلبہ کے لیے مفت لیپ ٹاپ دینے کی مہم کے باقاعدہ آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ تقسیم 30 اکتوبر 2025 سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ "انتظار کا وقت ختم ہو گیا ہے، اور 30 اکتوبر 2025 سے اسلام آباد میں اس عظیم تقسیم مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد ہم ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پہنچیں گے۔”

یہ اسکیم وزیراعظم کے یوتھ لیپ ٹاپ پروگرام کا حصہ ہے، جو کہ ملک بھر میں ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ اس کا مقصد نوجوان طلبہ کو جدید تعلیمی وسائل اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ڈیجیٹل خواندگی میں اضافہ کر سکیں۔

اسلام آباد میں افتتاحی تقریب کے بعد لیپ ٹاپ کی تقسیم مرحلہ وار ملک کے دیگر صوبوں، اضلاع اور تعلیمی اداروں میں کی جائے گی۔ اس مرحلے کے دوران ملک بھر کی جامعات اور کالجوں کے ہزاروں طلبہ اس اسکیم سے براہِ راست فائدہ اٹھائیں گے۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے عہدیداران نے بتایا کہ مکمل شیڈول، ضلعی تقسیم پلان اور دیگر تفصیلات چند دنوں میں جاری کر دی جائیں گی۔ افتتاحی تقریب میں حکومتی نمائندے، اعلیٰ حکام اور مختلف جامعات کے طلبہ شریک ہوں گے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔