جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

میٹرک کا امتحان دینے والے طلباء کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

24 اکتوبر, 2025 15:04

محکمہ تعلیم نے نہم اور دہم جماعت کے لیے اسمارٹ سلیبس کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس سلیبس کے تحت طلباء کو مختصر اور جامع مواد پر فوکس کرنے کا موقع ملے گا، جس سے ان کے امتحانات کی تیاری آسان ہو جائے گی۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اس سال طلباء نہم اور دہم کے امتحانات کے لیے مختصر سلیبس کی بنیاد پر تیاری کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سلیبس طلباء کی سہولت کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ بغیر کسی دباؤ کے اپنے امتحانات کی تیاری کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ سلیبس کو آج ہی اسکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا، تاکہ طلباء اور اساتذہ کو اس تک باآسانی رسائی مل سکے۔ اس کے علاوہ گیارہویں جماعت کے اسمارٹ سلیبس کو آئندہ ہفتے اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔

اس اقدام سے نہ صرف طلباء کی پڑھائی میں سہولت پیدا ہوگی، بلکہ امتحانات کے دوران ان پر اضافی بوجھ بھی کم ہوگا۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔