پاکستانی طلبہ کیلئے خوشخبری؛ امریکہ میں مفت تعلیم، رہائش کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ مکمل طریقہ جانیں
Good news for Pakistani students; how can they get free education and accommodation in the USA? Learn the complete method
پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ کے لیے ییل یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا بہترین موقع سامنے آیا ہے۔
ییل یونیورسٹی اب اپنے انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے عالمی معیار کی اسکالرشپس فراہم کر رہی ہے، جن کے تحت کامیاب امیدواروں کو مکمل مالی امداد دی جائے گی۔ اس اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، رہائش، کھانے پینے کے اخراجات اور طبی سہولتیں شامل ہیں۔
ییل یونیورسٹی یہ اسکالرشپس خاص طور پر ان خاندانوں کے طلبہ کو فراہم کرتی ہے جن کی سالانہ آمدنی 65,000 ڈالر سے کم ہو۔ اس اسکالرشپ کے تحت تمام ضروری اخراجات جیسے کہ یونیورسٹی کی مکمل فیس، ہاسٹل کی رہائش، کھانے پینے کے اخراجات اور مکمل طبی انشورنس کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکالرشپ کی مالی امداد عموماً 50,000 ڈالر سالانہ تک ہوتی ہے، مگر بعض حالات میں یہ امداد 70,000 ڈالر یا اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔
ییل یونیورسٹی کی اسکالرشپ صرف تعلیمی اخراجات کو ہی نہیں، بلکہ طلبہ کو یونیورسٹی کی لائبریریوں، لیبارٹریز، تحقیقاتی مراکز اور عالمی تعلیمی پروگرامز تک بھی مکمل رسائی فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، طلبہ کو انٹرن شپس اور دوسرے تعلیمی مواقع پر شرکت کرنے کے لیے بھی مدعو کیا جاتا ہے، جو ان کے کیریئر کی ترقی میں اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔
اس اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے لیے کچھ شرائط ضروری ہیں۔ درخواست دہندگان کا تعلیمی ریکارڈ عمدہ ہونا چاہیے اور انہیں کسی تسلیم شدہ تعلیمی ادارے سے تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔ انگریزی زبان پر عبور ضروری ہے اور اس کے لیے TOEFL میں کم از کم 100 یا IELTS میں 7.0 بینڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔ انڈرگریجویٹ طلبہ کو SAT یا ACT کے اسکور جمع کرانے ہوتے ہیں، جبکہ گریجویٹ طلبہ کے لیے GRE یا GMAT کا اسکور لازمی ہے۔
اس کے علاوہ درخواست دہندگان کو اپنی مالی حالت ثابت کرنے کے لیے تصدیق شدہ مالیاتی دستاویزات اور اثاثوں کی تفصیل فراہم کرنا ضروری ہے۔ درخواست دینے کے لیے طلبہ کو ییل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود Common Application یا Coalition Application کے ذریعے درخواست جمع کرانی ہوگی۔
درخواست کے ساتھ تمام ضروری دستاویزات جیسے تعلیمی اسناد، ذاتی بیان، ٹیسٹ اسکور (SAT/ACT) اور انگریزی زبان کے نتائج (IELTS/TOEFL) بھی اپ لوڈ کرنا ضروری ہیں۔
ییل یونیورسٹی کی اسکالرشپس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے اور درخواست دینے کے طریقہ کار کے لیے طلبہ ییل یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











