جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

4 سے 6 نومبر تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

01 نومبر, 2025 14:31

4 سے 6 نومبر تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس موقع پر ننکانہ سٹی میں مختلف اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 4 سے 6 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 3 دن کی چھٹیاں ہوں گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس دوران 24 سرکاری اسکولز اور تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ بابا گورونانک یونیورسٹی میں بھی 3 سے 6 نومبر تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ اس فیصلے کے تحت شہر کے کالجز بھی بند رہیں گے تاکہ تقریبات کے دوران سکھ یاتریوں کو بہتر طریقے سے خوش آمدید کہا جا سکے۔

 

 

چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن شازیہ بانو اور یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کی بندش کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس اعلان سے شہر کے تعلیمی اداروں میں آنے والے دنوں میں کسی قسم کی غیر ضروری خلل سے بچا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ بابا گورونانک دیو جی کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ دو روز قبل، پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارت سے تعلق رکھنے والے 2100 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے تھے، تاکہ وہ اس اہم مذہبی موقع پر شریک ہو سکیں۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔