انٹر میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے خوشخبری
Good news for students enrolling in intermediate classes
انٹر میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
محکمہ کالج ایجوکیشن نے داخلوں کی تاریخ میں مزید توسیع کردی ہے، تاہم اب داخلے 14 سے 23 نومبر 2025 تک جاری رہیں گے۔
محکمہ کالج ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یہ مرحلہ صرف اُن طلبہ کے لیے ہے جو پہلے داخلہ نہ لے سکے، داخلے صرف سندھ بھر کے کالجوں میں خالی نشستوں پر ہوں گے۔
اس کے علاوہ کالجوں کا باقاعدہ انرولمنٹ پہلے ہی بورڈز کو بھیجا جا چکا ہے، اس مرحلے میں داخلہ لینے والے طلبہ کو بورڈ سے خصوصی اجازت درکار ہوگی۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










