جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

لمبی چھٹیاں؛ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کب ہونگی؟ اہم اعلان ہوگیا

17 نومبر, 2025 10:53

چمن میں پہلی جماعت سے ساتویں تک کے امتحانات باقاعدہ طور پر شروع ہو گئے ہیں۔

 محکمہ تعلیم کے مطابق امتحانی سلسلہ 16 نومبر سے 24 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس کے فوراً بعد 24 نومبر سے بلوچستان بورڈ کے تحت آٹھویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سرد علاقوں میں شدید سردی کے باعث سرکاری اسکول 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے بند رہیں گے۔ اس دوران طلبہ کو گھر پر مطالعہ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں موسمِ سرما کی چھٹیوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں 23 دسمبر 2025 سے تعطیلات شروع ہوں گی جو 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام سرکاری و نجی اسکول 13 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے اور اسی دن نئے تعلیمی سیشن کا آغاز کیا جائے گا۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔