تعلیمی اداروں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
تمام اسکول ایک ہفتے کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری
لاہور: پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے تعلیمی اداروں میں بھرتی سے قبل سیکس آفینڈرز رجسٹر سے ویریفکیشن کو لازمی قرار دینے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے میں سیکرٹری پراسیکیوشن کو ہدایت کی گئی کہ تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اور اسٹاف کی بھرتی سے پہلے نادرا کے سیکس آفینڈرز رجسٹر سے جانچ لازمی کی جائے۔ اس اقدام کا مقصد بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ موجودہ بھرتی نظام میں بڑے خلا ہیں، کیونکہ عام بیک گراؤنڈ چیکس سے جنسی جرائم کا سابقہ ریکارڈ سامنے نہیں آتا۔ سیکس آفینڈرز کی بھرتی پورے تعلیمی ادارے کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
مراسلے کے مطابق، نادرا کا سیکس آفینڈرز رجسٹر بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر ٹول ہے اور تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھرتی کے عمل سے قبل اور موجودہ ملازمین کی تصدیق بھی لازمی ہونی چاہیے۔
اس نئی پالیسی سے تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور سکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے کی توقع ہے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









