یورپ میں تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Great news for Pakistanis aspiring to study in Europe
یورپ میں تعلیم کے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔ ہنگری نے پاکستان کے لیے سب سے بڑا اسکالرشپ کوٹہ مختص کر دیا ہے۔
پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعلیمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ہنگری کی جانب سے پیٹر سیجارٹو نے یادداشت پر دستخط کیے۔
اس یادداشت کے تحت ہنگری نے اسٹپ اینڈ ایم ہنگری اسکالرشپس کی سالانہ تعداد 80 سے بڑھا کر 400 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے طلبہ کو یورپ میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
تقریب میں پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور سفیر رحیم قریشی بھی موجود تھے۔ انہوں نے دوطرفہ تعلیمی تعاون کے فروغ میں دلچسپی اور عزم کا اظہار کیا۔ اس اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے پاکستانی طلبہ کو ہنگری کی مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










