جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

میٹرک و انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟ طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی

24 نومبر, 2025 12:13

پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی سال 2026 کے لیے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 3 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے، جب کہ انٹرمیڈیٹ بورڈ امتحانات 5 مئی 2026 سے شروع ہوں گے۔

نئے تعلیمی سال کے حوالے سے محکمہ تعلیم نے داخلہ پالیسی میں چند تبدیلیاں بھی کی ہیں۔ ساتھ ہی اسکول کیلنڈر کو اپ ڈیٹ کیا گیا اور نصاب میں ترمیمات کی منظوری دی گئی ہے۔

 نئے سیشن کی شروعات 1 اپریل 2026 سے ہو گی، جبکہ سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم کا عمل 5 اپریل سے شروع ہوگا۔

اس کے علاوہ آٹھویں کلاس کے طلبہ کے امتحانات کی تاریخ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ان کے امتحانات 3 فروری 2026 کو منعقد ہوں گے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔