یکم دسمبر سے اسکول صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی
What time will schools open from December 1?
وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق اسکولوں میں کلاسز یکم دسمبر سے 31 جنوری تک ہوں گی۔
نئے اوقات کار کا مقصد موسم سرما میں طلبا اور اساتذہ کی سہولت کو یقینی بنانا ہے۔ سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلیں گے۔ جمعہ کے روز یہ اسکول صبح 8:30 بجے سے 1:15 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ صبح 8:15 بجے سے 1:15 بجے تک جاری رہے گی۔ ایوننگ شفٹ اسکول میں کلاسز 1:15 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گی۔
حکام نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نئے اوقات کار کے مطابق انتظامات مکمل کریں تاکہ طلبا اور اساتذہ کو آسانی ہو۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









