بچوں کی موجیں لگ گئیں؛ تعلیمی اداروں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
government announces major decision regarding educational institutions
خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں شدید دھند اور گہری اسموگ کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق ضلع بھر کے اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے۔ جمعہ کے دن اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ فیصلہ بچوں کی حفاظت اور عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔
یہ اقدام ایک دن قبل پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد اٹھایا گیا۔ چارسدہ میں ایک اسکول وین اور ٹرک کے تصادم میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ گھنی دھند اور حدِ نگاہ میں کمی تھی۔
دوسری جانب بلوچستان کے سرد علاقوں میں سردی کی شدت کے پیشِ نظر سرکاری اسکول 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے بند رہیں گے۔ صوبائی شیڈول کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک ہوں گی، جبکہ اسکول دوبارہ 13 جنوری 2026 سے کھلیں گے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









