پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

بچوں کی موجیں؛ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی اڑھائی ماہ کی چھٹیوں کا اعلان

01 دسمبر, 2025 11:49

بلوچستان اور پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

 دونوں صوبوں نے اپنے موسم اور حالات کے مطابق چھٹیوں کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے سے والدین، اساتذہ اور طلبا نے اپنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

بلوچستان کی وزارتِ تعلیم کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں میں اسکول 16 دسمبر سے بند کر دیے جائیں گے۔ ان علاقوں میں موسم نہایت سخت ہوتا ہے، اسی لیے اسکولز کو تقریباً اڑھائی ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چھٹیوں کے دوران سرکاری اور نجی دونوں نوعیت کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی اپنے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبے میں چھٹیاں 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی۔ یہ چھٹیاں تقریباً تین ہفتے جاری رہیں گی اور 11 جنوری 2026 کو ختم ہوں گی۔ اسکول 12 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے اور اسی دن نئے تعلیمی سیشن کا آغاز بھی ہوگا۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔