ڈگری کی تصدیق کروانا ہوا اب نہایت ہی آسان!!! آن لائن تصدیق کروانے کا طریقہ سامنے آگیا

Getting Your Degree Verified Is Now Extremely Easy
ڈگری کی تصدیق کا عمل اب طلبہ کے لیے انتہائی آسان ہونے والا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے ڈگری اٹیسٹیشن کے عمل کو آن لائن کرنے کا فیصلہ حتمی کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا تاکہ نظام تیز، شفاف اور مؤثر ہو۔ نئے نظام کے بعد طلبہ کو اپنی جسمانی موجودگی یا دستاویزات جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
HEC کے مطابق نئے نظام کی تیاری کے لیے پروکیورمنٹ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور آئندہ 6 ماہ کے اندر یہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ قائم مقام چیئرمین نذیر محمود نے ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور جلد از جلد عملی نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔
نظام کے تحت وہ تمام 25 اعلیٰ تعلیمی ادارے جنہوں نے ERP سسٹم نافذ کر رکھا ہے، اپنے طلبہ کا ریکارڈ بلاک چین سے خودکار طور پر منسلک کریں گے۔ فارغ التحصیل طلبہ کی ڈگریاں فوری طور پر تصدیق کے لیے دستیاب ہوں گی۔ وہ ادارے جن میں ERP سسٹم موجود نہیں، وہاں کے طلبہ اپنی ڈگریاں اور ٹرانسکرپٹس HEC پورٹل پر جمع کروائیں گے۔ یونیورسٹی کی تصدیق کے بعد یہ ریکارڈ بلاک چین میں محفوظ ہو جائے گا۔
اس جدید نظام کے نفاذ کے بعد ڈگری اٹیسٹیشن کا عمل مکمل طور پر آن لائن اور شفاف ہو جائے گا۔ تمام ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر محفوظ رہیں گے، جس سے فوری اور محفوظ رسائی ممکن ہوگی۔ سرکاری ادارے، وزارتِ خارجہ، سفارتخانے اور نجی ادارے بھی بلاک چین کے ذریعے فوری تصدیق حاصل کر سکیں گے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











