بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

تعلیمی اداروں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

26 دسمبر, 2025 14:04

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) نے اپنے تمام کیمپسز میں پلاسٹک اور دیگر مضر صحت ڈسپوزایبل مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی نافذ کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں میں صحت مند ماحول فراہم کرنا اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ہے۔

پابندی کے تحت 75 مائیکرون سے کم حجم کے پلاسٹک بیگز، اسٹائروفوم پلیٹس، فوڈ بکسز، کپ، پلاسٹک گلاسز اور دیگر غیر معیاری ڈسپوزایبل مصنوعات کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے تمام کیفے ٹیریاز، کینٹینز، جوس کارنرز، جنرل اسٹورز اور دکانوں کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے اسٹورز اور اداروں کے لیے بھاری جرمانے اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ اقدام طلبہ اور عملے کی صحت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔