بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان

26 دسمبر, 2025 14:13

محکمہ تعلیم سندھ نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اسکالرشپس گریجویٹ، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے امیدواروں کے لیے دستیاب ہوں گی۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق اسکالرشپ کے لیے امیدوار کا سندھ کا ڈومیسائل اور قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ امیدوار کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے مقررہ میرٹ پر پورا اترنا اور انگریزی زبان میں مہارت حاصل ہونا بھی لازمی ہے۔

ابتدائی اسکروٹنی کے بعد شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ انٹرویو کے بعد حتمی امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس اسکالرشپ کا مقصد سندھ کے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

یہ اسکالرشپ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کے حالیہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دورے کے بعد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ سندھ کے طلبہ بین الاقوامی سطح کی تعلیم سے مستفید ہو سکیں۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔