بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

میٹرک کے طلبا کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

27 دسمبر, 2025 13:42

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا ہے کہ اگر کسی طالب علم نے میٹرک آرٹس کا گروپ مکمل کیا ہے تو وہ پری میڈیکل سمیت دیگر تمام گروپوں میں داخلہ لے سکتا ہے۔

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ بین الاقوامی تعلیمی معیار اور قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے اصلاحات لا رہے ہیں تاکہ پاکستانی طلبہ کے لیے دنیا بھر کی جامعات میں آسانی پیدا ہو۔

اںہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی گریڈ 12 یا HSSC کو A-Levels کے برابر تسلیم نہیں کیا جاتا، اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے تاکہ پاکستانی طلبہ کو یونیورسٹی میں داخلے سے پہلے اضافی فاؤنڈیشن ائیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت اگر کسی طالب علم نے O-Level یا A-Level کیا ہے تو وہ اپنی تعلیمی اسناد IBCC کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر سکتا ہے، اور ایک ہفتے کے اندر اسے برابری کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی نظام میں محدود اختیارات موجود ہیں۔ میٹرک کے دوران طلبہ دو گروپس، آرٹس اور سائنس میں تقسیم ہوتے ہیں۔ سائنس گروپ میں محدود مضامین ہوتے ہیں جبکہ آرٹس گروپ میں 200 تک مضامین کے آپشنز دستیاب ہیں۔ انٹرمیڈیٹ میں طلبہ تین گروپس، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور آرٹس کے انتخاب کے مواقع رکھتے ہیں، جس میں زیادہ لچک آرٹس میں موجود ہے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔