تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اعلان سامنے آگیا

Another Important Decision Made Regarding Educational Institutions
بلوچستان حکومت نے تعلیمی نظام کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
صوبے بھر میں تعلیمی خدمات کو باضابطہ طور پر ضروری خدمات قرار دے دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اور دیگر ملازمین آئندہ چھ ماہ تک کسی بھی قسم کی ہڑتال یا احتجاج نہیں کر سکیں گے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اساتذہ اور تعلیمی عملے کی ہڑتال کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔ حکومت نے یہ اقدام بلوچستان اسنشل ایجوکیشن سروسز ایکٹ 2019 کے تحت اٹھایا ہے، جس کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھنا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تعلیمی اداروں میں ہڑتال، تالہ بندی یا کسی بھی غیر قانونی اقدام پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس قانون میں سزا سے متعلق شقیں بھی شامل ہیں، جن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد اور طلبہ کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے اور اس کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے تعلیمی سال کے دوران طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچایا جا سکے گا اور تدریسی نظام میں تسلسل برقرار رہے گا۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










